• news

آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے: عون چوہدری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کو بڑھانا ہے، ہماری مسلم لیگ (ن) سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، پارٹی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کی فراہمی ہے۔این اے 128 لاہور سے عون چوہدری نے پی ٹی آئی کے آزاد میدوار سلمان اکرم راجہ کو ہرا دیاانہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن