لیگی قیادت کو جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف‘مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کو انتخابات میں فتح یاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت سے پوری قوم والہانہ محبت رکھتی ہے اوران کے نظریہ و پارٹی منشور کی حامی ہے‘ (ن) لیگ انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ایک بار پھر سامنے آئی ہے ان شاء اللہ وفاق اور پنجاب میں حکومت (ن) لیگ بنائے گی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے جس کے بعد ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا سفردوبارہ شروع ہوگا عوامی مسائل کا خاتمہ پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کیا گیا ہے جس پر حکومت تشکیل دیتے ہی فوری عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا ۔