• news

بیرسٹر گوہر آزاد امیدواروں کیساتھ پشتونخوا میپ میں شامل ہوں اور وزیراعظم بن جائیں، محمود اچکزئی 

 کوئٹہ(نیٹ نیوز)  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے  بیرسٹر گوہر اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوامیپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔ایک بیان میں محمد خان اچکزئی نے کہا  ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ پہلے ہی سمجھ گئے تھے  نتائج ہمارے حق میں نہیں اس لئے آرام سے رات کو سوگیا تھا۔ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے ، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی،  کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے ہیں۔ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آج بارہ بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن