دانیال عزیز کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا، ڈی پی او
شکرگڑھ (این این آئی)ڈی پی او نارووال کے مطابق دانیال عزیز کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے پولنگ عملے کی تحریری شکائت پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے دانیال عزیز کو گرفتار کیا دانیال عزیر پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ تشدد کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈی پی او نارووال الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔