بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مدرسہ مسمار کرنے کیخلاف مظاہرہ، فائرنگ سے 4 مسلمان شہید، 260 زخمی
اتراکھنڈ(این این آئی)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس نے ایک مدرسے کی مسماری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم چار مظاہرین جاں بحق جبکہ 260سے زائد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے ہلدوانی بنبھول پورہ میں میونسپل اہلکاروں نے جمعرات کو پولیس کے ہمراہ ایک مدرثے کو مسمار کیا جس کے خلاف علاقے کے مسلمان احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم چار مسلمان شہید جبکہ 260سے زائد زخمی ہو گئے۔انتظامیہ نے صورتحال کی معمول پر لانے کیلئے ہلدوانی شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔