• news

سرکاری و نجی دفاتر، کاروباری مراکز ،گھروں ، سیاسی حلقوں میں انتخابات کے نتائج موضوع بحث 

لاہور( این این آئی)ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد کاروبار زندگی بحال ہو گیا ہے تاہم سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے ابھی تک ’’الیکشن فیور‘‘میں مبتلا ہیں، سرکاری و نجی دفاتر ،کاروباری مراکز ، سیاسی حلقوں حتیٰ کہ گھروں میں بھی عام انتخابات کے نتائج موضوع بحث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کوملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں میں ہونے والا مقابلہ موضوع بحث رہا اور مختلف مقامات پر یہ بحث و مباحثہ طوالت اختیار کر گیا ۔سیاسی جماعتوںکے حامی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ۔

ای پیپر-دی نیشن