• news

 کامیاب امیدواروں کی رہائشگاہوں اور دفاتر میں مبارکباد دینے  والوں کا تانتا بندھا رہا  

لاہور( این این آئی )عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی رہائشگاہوں اور دفاتر میں مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ سیاسی جماعتوںکے حامیوں کی جانب سے کامیابی کی خوشی میں جشن منانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ان کے عزیز واقارب ، دوستوں ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے مٹھائی کے ہمراہ ان کی رہائشگاہوں اور دفاتر میں جا کر مبارکباد دی گئی ۔کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے پارٹی اور انتخابی دفاتر میں بھی جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جیتنے والے امیدواروں اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن