ملک کی صورت حال ایسی ہے ہر جماعت سے بات کرنی چاہیے، مریم اورنگزیب
لاہور(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ملک کی صورت حال ایسی ہے ہر جماعت سے بات کرنی چاہیے، ن لیگ نے سب جماعتوں کو اکٹھا کر کے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ شہباز اور زرداری کی ملاقات میں حتمی فیصلہ کوئی نہیں ہوا، زرداری یقیناً اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ہوگا، ملک ایسے حالات میں ہے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا آزاد امید وار بھی الیکٹورل پراسیس میں بہت اہم ہوتے ہیں، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کی ذمے داریاں لگائی گئی ہیں، نواز شریف نے تمام جماعتوں کو ساتھ شامل کرنے کی بات کی، ہم سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔ نواز شریف نے 2018 میں کے پی میں بانی مینڈیٹ کے احترام کیا اور انہیں حکومت بنا نے دی، آج اہم میٹنگ ہے، قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا، وفاق میں سنگل لارجسٹ پارٹی مسلم لیگ ن ہے۔ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، پنجاب میں ہم کامیاب ہوئے ہیں، ہر حلقے کے ووٹر ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کوئی ایک جماعت اس پوزیشن میں ہے ہی نہیں سادہ اکثریت کیساتھ حکومت بنا سکے۔ ایک جماعت نے ہر صورت میں رونا ہے، سب سے بڑے جلسے ن لیگ نے کیے ہیں، جو وقت ہمیں ملا، ہم نے بھر پور الیکشن مہم کی۔