• news

 9 مئی واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور ، اڈیالہ جیل سے رہا 

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہفتہ کے روز اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیاشیخ رشید کوتھانہ نیو ٹاؤن کے 9 مئی کے روزجلا گھیرا اورتوڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیاگیا تھا شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج ملک اعجاز آصف کی عدالت میں درخواست ضمانت کی پیروی کی درخواست ضمانت عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کیعوض منظور کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن