الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا فارمولا جاری کر دیا
اسلام آباد(نیٹ نیوز) سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کی جدوجہد شروع کردی، جس کیلئے فارمولا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے فارمولے کے تحت خیبر پی کے میں 4اعشاریہ 45فیصد ‘ پنجاب میں 4اعشاریہ40فیصد ‘ سندھ میں 4 اعشاریہ 35 اور بلوچستان میں 4نشستوں پر خاتون کی ایک نشست الاٹ ہوگی۔ اب تک کے آنے والے سرکاری و حتمی نتائج اور پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب سے قومی اسمبلی میں 32 میں سے 15 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ایک 1، مسلم لیگ ق اور استحکام پارٹی مشترکہ طور پر ایک نشست حاصل کر سکیں گے۔خیبرپی کے سے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مشترکہ طور پر ایک نشست لینے کی پوزیشن میں ہے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی خواتین کی 15میں سے 10مخصوص نشستیں ایم کیوایم کو چار نشستیں ملیں گی۔خیبر پی کے سے خواتین کی قومی اسمبلی میں 9 اور پنجاب کی 14 مخصوص نشستوں کا فیصلہ آزاد ارکان کی کسی پارٹی میں شمولیت سے ہوگا۔