• news

 ملک کے مختلف شہروں میں  ایکس کی سروس تعطل کا شکار

  اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کی سروس متاثر رہی ۔ٹوئٹ کے مطابق انتخابات کے بعد سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان ایکس سروس متاثر ہوئی جہاں الیکشن کے روز انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 فروری کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، اس دوران موبائل فون سروس مکمل طور پر بند جبکہ شہری انٹرنیٹ تک بھی رسائی حاصل نہیں کرپارہے تھے۔تاہم اب ایک بار پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروس ڈاون ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ پاکستان میں ایکس صرف وی پی این کے ذریعے چل رہا ہے۔دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایکس بندش کی شکایت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا الیکشن کے بعد ایکس سروس ڈان ہوگئی ہے؟ الیکشن کے دو دن بعد سوشل میڈیا پر دھاندلی کے ثبوت گردش کررہے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی رہنماں کی جانب سے پولنگ اور گنتی کے عمل پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن