پاکستان کو بحرانوں سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں : طارق محمود ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے میاں محمد نواز شریف ہی نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ وزیر اعظم بن کر 2017 میں رکنے والی ترقی کو دوبارہ شروع کریں گے میاں نواز شریف نے قوم سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے رانا تنویر حسین ،رانا احمد عتیق انور ، پیر اشرف رسول ،حسان ریاض کی کامیابی لیگی کارکنان اور حلقہ کے معززین کی کامیابی ہے عوام نے8 فروری کو خدمت کی سیاست کرنیوالوں کیساتھ عہد وفانبھا کرثابت کردیا کہ خدمت کی سیاست واقعتا عبادت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین سے گفتگو کے دوران کیا حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے علاوہ حلقہ کے عوام میں جو اپنائیت بنارکھی ہے انکی کامیابی اس بات کا صلہ ہے ۔