قصور و نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے گردونواح میں تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو موٹر سائیکلز،لاکھوں روپے ، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تھانہ کنگن پور میں عبدالستار نے اطلاع دی ہے کہ لوہلے راجپوتاں کے مقام پر دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ہے اور عدیل نے بھی تھانہ کنگن پور میں اطلاع دی ہے کہ لنڈے والا روڈ پر پانچ ڈاکوؤں نے زبردستی 1.51 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ہے۔ تھانہ صدر پھولنگر میں عبدالرحمن نے اطلاع دی ہے کہ دینا ناتھ کے قریب تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔پولیس مقدمات در ج کر کے مصروف تفتیش ہے۔