خدمت خلق ہی میری سیاست کا مقصد ہے : خرم منور منج
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) عوامی خدمت کا درس وراثت میں ملا ہے خدمت خلق ہی میری سیاست کا مقصد ہے عوام کا شکریہ اپنے حلقہ کی تمام محرومیاں دور کریں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار این اے 116 خرم منور منج نے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد اپنے علاقہ کے حلقہ کے ووٹرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ میری جیت عوام کی فتح ہے ہم چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہیں عوام نے ہمارے قائد عمران خان کو سرخرو کیا ہے پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے حلقہ کے لوگوں کی محبتوں کا یہ قرض ہر صورت اتاریں گے اس موقع پر کارکنان خرم منور منج کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔