نگران حکومت نے بے شمار کارہائے نمایاں سرانجام دیئے :فیصل ایوب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبر کے صدر ضیا الحق شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں نگران حکومت کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نومنتخب حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی، جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نگران حکومت نے کم مدت میں خصوصا پنجاب میں بے شمار کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ اس بات میں بھی صداقت ہے کہ پچھلی حکومت میں بزنس دوست پالیسیوں کا فقدان رہا جس کی وجہ سے ملک میں کاروباری صورتحال انتہائی خراب رہی۔لیکن اب بزنس کمیونٹی پر امید ہے کہ نئی آنیوالی حکومت کاروباری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بزنس دوست پالیسیاں چیمبرز کی مشاورت سے مرتب کرے گی۔ جن سے ملکی صنعت کا پہیہ کامیابی سے چلے گا اور ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔