• news

 خانقاہی نظام نے امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا:اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خانقاہی نظام نے معاشرے کو امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی ولایت و ہدایت کا روشن مینار تھے۔آپ نے دین اسلام کی اشاعت و سربلندی اور گمراہی کے خاتمے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے بلاشبہ برصغیر میں کفر شکن تحریک برپا کی جو کام سلاطین کی تلواریں نہ کر سکیں ۔وہ آپ کی خاموش روحانی تحریک نے کر دکھایا۔برصغیر کی دلکش بہاریں ان کی دعوت و تبلیغ اور رشد و ہدایت کا نتیجہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز تارڑ،صاحبزادہ نعمان صدیقی،برہان حیدر،حافظ رفیق ،حافظ عدیل ،علامہ عمر ،ڈاکٹر احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن