• news

تحریک انصاف کے دور میں بنائی پالیسیوں کی مثال نہیں ملتی:خرم ریاض کاہلوں

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز(یو کے) کے رہنما معروف قانون دان چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی مضبوطی اور آنیوالی نسلوں کیلئے جو پالیسیاں تحریک انصاف کے دور میں بنائی گئی ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیںملتی پاک فوج پوری قوم کا فخر ہے حالیہ عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی تضحیک کر کے اداروں کے تشخص کو مشکوک کرنے کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا چودھری خرم ریاض کاہلوںایڈووکیٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے 100 سیٹیں بھی نہ لینے والے وزیراعظم پاکستان کا خواب دیکھ رہے ہیں قوم نے 8 فروری کو فیصلہ سنادیا تھا کہ ملک کی قسمت سے کھیلنے والے معاشرے کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت بھی اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن