حمیدراہی مرحوم کی عوامی‘ سیاسی ‘صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں :ملک محمد بوٹا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پریس کلب شیخوپورہ کے سینئر وائس چیئر مین الحاج ملک محمد بوٹا نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں صحافت کے بانی حمیدراہی مرحوم کی عوامی سیاسی اور صحافتی خدمات قابل تحسین ہے انہوں نے ہمیشہ تعمیری صحافت کی اور اپنی تحریروں کے ذریعے عوامی مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ ان کے حل کیلئے بھی جدوجہد کی پریس کلب شیخوپورہ کی تعمیر کیلئے سابق صدر پاکستان ضیا الحق سے ملاقات کر کے سپیشل گرانٹ بھی لی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ سلطان حمید راہی کے والد بانی پریس کلب حمید راہی مرحوم کی 42 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا محمدعثمان ،صفدر شاہین ،شیخ سہیل احد ،طاہر مسعود ساجد ،حکیم گلزار محمود ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،مبشر حسن بٹ،مصطفی خان،عظیم یزدانی ،جاوید معراج ،سیف الرحمن سیفی ، سعید سندھو ، ایوب شیخ ، عظیم علی شیخ ، رانا اکرم ، مجاہد شامی، ارشد شیخ ، رانا محمد سرور ، عقیل بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔