اب سیاست نہیں عوامی خدمت ہوگی :ڈاکٹر اسلم خان
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان 27 سالہ سیاسی جدوجہد کا ثمرات عوام تک منتقل ہو گئے ہیں اس رو ز کسی ہجوم نے نہیںبلکہ بطور قوم عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیااور ثابت کردیا کہ قوم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے اب قوم کی دعائوں سے عمران خان اور دیگر قائدین بھی جلد سرخرو ہونگے اب سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حماد سعید خان ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔