• news

 ڈاکٹر شذرہ منصب علی ‘ کاشف رنگ الٰہی کو کامیابی پر سکھ برادری کی مبارکباد

 ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار سرجیت سنگھ کنول کی قیادت میں سکھ برادری کی بڑی تعداد نے این اے 112 میں مسلم لیگی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل اور پی پی 134کے امیدوار کاشف رنگ الہیٰ پڈھیارکی کامیابی کی خوشی منائی سکھ برادری نے لیگی امیدوار کی شاندار کامیابی کی خوشی میں بھنگڑا ڈالا اور نعرے بازی کی۔ سکھ برادری نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ ننکانہ صاحب کی سکھ برادری کی فلاح وبہبود کیلئے بھی بھرپور کوشش کریں گے سکھ برادری نے شاندار کامیابی پر ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل اور کاشف رنگ الہیٰ پڈھیار کو مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن