شائقین کے سوالات کے جوابات کیوں دیئے؟ پی سی بی نے شاہین ‘بابر کو نوٹس بھیج دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈنے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر ٹویٹر سپیس پر شائقین کے سوالات کے جوابات دینے پر نوٹس بھیج دیا۔ ٹوئٹر(ایکس)پر اسپیس سیشنز میں حصہ لینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوٹس ارسال کردیا ہے۔