• news

نتائج جعلی، الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ، تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمشن قائم کیا جائے: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ تھی، یہ عوام، ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دئیے۔ ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی لیڈر شپ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے الیکشن نتائج کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ اور تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ منصورہ میں مرکزی لیڈر شپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم کہیں موجود نہ تھی۔

ای پیپر-دی نیشن