نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ پہلے اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے اور راجہ پرویزاشرف حلف لیں گے۔ قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد خواتین 60 اور غیر مسلم 10 نشستوں کی سیاسی جماعتوں کو ایلوکیشن ہوگی۔ آزاد امیدواروں کو تین دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے کی مہلت دی جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔