شفاف انتخاب ،عوامی مینڈیٹ ملک کو مستحکم بناتا ہے:سردار طاہر ڈوگر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ شفاف انتخاب کسی بھی ملک کے نظام کوبہتر بنانے اور عوامی مینڈیٹ ملک کو مستحکم بناتا ہے۔ الیکشن کمیشن کاسسٹم بیٹھا یا لیٹا نہیں معلوم مذہبی ووٹ پر مکمل ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کاضرورت سے زیادہ تاخیر ہونا عوام میں نتائج کے حوالے سے ابہام پیدا کررہا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن کی نتائج کی تاخیری میں خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ایسا محسوس ہورہا ہے الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو دیوار سے لگا کر سیکولر نظام لانے کی ناپاک جسارت ہورہی ہے۔ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالے ملک پاکستان میں کسی طور بھی سیکولر نظام نافذ ہونے نہیں دینگے۔ تحریک لبیک پاکستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ اہلسنت ملک کی اکثریت ہیں۔ اقلیت میں تبدیل کرنے اور مذہبی جماعتوں کو دیوار سے لگانے نہیں دینگے۔