• news

مسلم لیگ (ن)ہم خیالوں کیساتھ ملکر حکومت بنائے گی:رانا تنویر حسین

 فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چھٹی مرتبہ منتخب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن)اپنے ہم خیالوں کے ساتھ مل کر آسانی کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں بھی (ن) لیگ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت بننے کے بعد ملک میں دوبارہ ترقی کا عمل تیز ہوگا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا۔ ان خیال کا اظہار انہوں نے اپنے بھتیجے نو منتخب رکن قومی اسمبلی انجینیئر رانا عتیق انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے مخلوط حکومت بنانے کے لیے دیا جانے والا عندیہ ملک کی عین ضرورت کے مطابق ہے انہوں نے کہا عوام نے مسلم لیگ (ن)کو جو بھاری مینیٹدیٹ دیا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ (ن) لیگ ہی اس ملک کی بڑی جماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن