• news

فیروزوالہ : ٹرین کی زد میں  آکر ایک شخص جاں بحق

فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی پٹھان کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔61 سالہ اکبر فاضل ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔متوفی اکبر فاضل کانوں سے بہرہ تھا۔ فیروزوالہ پولیس نے نعش  کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن