• news

سری لنکا نے افغانستان کو دوسرا ون ڈے میچ ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے افغانستان کو دوسرا ون ڈے میچ ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے 6وکٹوں پر308رنز بنائے ۔ کپتان کشل مینڈس61‘سدیرا سمرا وکرما52‘جنیتھ لیاناگے 50اور چیراتھ اسالانکا 97رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عظمت اللہ عمر زئی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ افغانستان ٹیم 153رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ابراہیم زادران 54اور رحمت شاہ 63رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ ونندو ہسارنگا نے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ چیراتھ اسالانکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن