• news

سرگودھاڈویژن سے ن لیگ کی  پوری تنظیم شکست سے دوچار 

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) حالیہ الیکشن میں سرگودھاڈویژن سے مسلم لیگ ن کی پوری تنظیم شکست سے دوچار ہو گئی۔ حالیہ الیکشن 2024 میں سرگودھا ڈویژن سے مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کے صاحبزادہ سابق رکن اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق رکن اسمبلی حمیر حیات روکھڑی،سرگودھا کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں اور سرگودھا سٹی صدر سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی کو آزاد امیدواران نے شکست سے دو چارکر دیا۔جن کی شکست کو قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کے فیصلے قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن