• news

اتحادی حکومت بنے گی، پنجاب میں نمبر 155، سادہ اکثریت کیساتھ بیٹھے ہیں: اعظم تارڑ

لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس وقت نمبر 155 ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفاہمتی سیاست سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، مخلوط حکومت بنانے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے۔ جو بھی اتحادی جماعتیں ہوں گی ان سے مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ ہوگا۔ خواتین اور اقلیتی نشستوں کے بعد ہمارا نمبر آگے جائے گا۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی نوازشریف کریں گے۔ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظات انہیں بھی ہیں لیکن جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں۔ رانا ثناء، سعد رفیق کامیاب نہیں ہوئے اس کا یہ مطلب نہیں پہلے ہی پٹیشنز فائل کرنے کا اعلان کر دیں۔ میٹھا میٹھا کھا جائیں اور کڑوا کڑوا تھوک دیں۔ پارٹی کے  پرانے ساتھیوں نے رابطے کئے ہیں۔ کسی سنگل پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، اتحادی حکومت قائم ہو گی۔ پنجاب میں سادہ اکثریت کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ خواتین اور اقلیتی نشستوں کے بعد ہمارا نمبر آگے جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن