• news

الیکشن میں قوم کا فیصلہ قابل تحسین، سیاستدان منزل کا تعین نہ کر سکے: اختر اقبال ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم کے شعور کے مطابق  کیے فیصلے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں مگر افسوس کہ نام نہاد سیاسی رہنما آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے سے قاصر ہیں۔ رہنما قوم کو کیسے منزل تک پہنچا سکتے ہیں، اختر ڈار نے کہا تنقید کرنے والے خود بھی اس کھیل کا حصہ رہے ہیں، لہٰذا انہیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا قوم کا شعور اُجاگر ہونے سے توقع ہے آنے والے الیکشن دھونس، دھاندلی، پیسے، تشدد کی سیاست سے پاک ہوں گے اور عوام کارکردگی پر ووٹ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن