• news

تھپڑ مارنے کا واقعہ، فردوس عاشق، پولیس اہلکار کو آج الیکشن کمشن میں طلبی کا نوٹس 

لاہور( این این آئی)استحکام پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمشن کی جانب سے دونوں کو آج ( پیر) کے روز طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے ، دست درازی اور کار سرکار میں مداخلت پر پاکستان استحکام پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان سمیت 10افراد کے خلاف  تھانہ صدر سیالکوٹ میں اے ایس آئی امجد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔

ای پیپر-دی نیشن