لاہور: بجلی چور اسلحہ سمیت گرفتار، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پی کے میں 268 گیس کنکشن منقطع
لاہور(نامہ نگار+این این آئی) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید268 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 40لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15گھریلو کنکشنز منقطع کئے، راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 40کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 6گیس کنکشنز منقطع کیے گئے اور 2لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخوپورہ میں غیر قانونی استعمال پر 42کنکشنزمنقطع مزید20ہزار کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ نواں کوٹ پولیس نے بجلی چور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر کال موصول ہوئی کہ ملزم جاوید نے اسلحہ کے زور پر لیسکو ٹیم کو میٹر چیک کرنے سے روکا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج، پستول، گولیاں برآمد کر لی ہیں۔