پولیس موبائلیں گھر پر آئی تھیں ‘شور مچانے پر اہلکار واپس چلے گئے،خرم شیرزمان
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس موبائلیں گھر پر آئی تھیں تاہم شور مچانے پر پولیس والے واپس چلے گئے۔کراچی میں ڈیفنس فیز 6میں گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر خرم شیر زمان نے بتایاکہ رات ڈھائی بجے 4موبائلیں گھر پر آئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شور مچانے پر پولیس والے واپس چلے گئے، موبائلوں میں دس سے بارہ سادہ لباس والے اہلکار تھے اور باقی پولیس والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی توڑا گیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اہلیہ نے اوپر سے شور مچایا کہ کیوں آئے ہو اور کیا چاہیے، تھوڑی دیر بعد محلے والے باہر نکل آئے اور شور مچنے پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔