• news

یمن: حملوں کے باوجود حوثیوں کا امریکہ، برطانیہ کیخلاف کارروائیاں روکنے سے انکار

واشنگٹن (این این آئی ) امریکی سنٹرل کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے کئی میزائل اور ریموٹ سے چلنے والی بارود سے بھری کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی طرف سے حوثیوں کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے سے پہلے حوثیوں نے امریکی الٹی میٹم کے مطابق حملے روکنے سے انکار کر دیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹکام نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ امریکی فورسز نے گزشتہ روز اپنے دفاع کے لیے حملے کیے اور حوثیوں کے دو ڈرونز اور بارود بھری کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی فوج نے جہاز شکن کروز میزائل بھی تباہ کیے۔ سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق کروز میزائل امریکی بحریہ کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھے۔  تجارتی جہازوں کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے والے تھے۔ بیان میں کہا گیا یہ امریکی حملے تجارتی جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو محفوظ بنا سکیں گے۔ ان حملوں کے نتیجے میں بین الاقوامی پانی بھی محفوظ رہیں گے اور امریکی بحریہ اور تجارتی جہاز بھی محفوظ ہو سکیں گے۔ امریکہ، برطانیہ نے حوثی گروپ کے  30 ٹھکانوں،  میزائلوں گاڑیوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ  کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا حملوں کا مقصد پیغام ہے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن