آپریشن تھیٹر میں شادی سے قبل فوٹوشوٹ کرانے پر بھارتی ڈاکٹر نوکری سے فارغ
کرناٹکا (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے اپنی شادی سے قبل آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا جو اسے کافی مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر ابھیشیک نے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں ایک مریض کا جھوٹا آپریشن کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ آپریشن تھیٹر میں دونوں ہنسی مذاق بھی کررہے تھے۔ کرناٹکا کے وزیر صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا۔