امریکہ میں چور ریڈیو ٹاور ٹرانسمیٹر چوری کر کے فرار
الاباما (نیٹ نیوز) امریکہ میں چوری کی انوکھی واردات میں چور دن دیہاڑے 200 فٹ لمبا ریڈیو ٹاور اور ٹرانسمیٹر چرا کر بآسانی فرار ہو گئے۔ چوری کے بعد سٹیشن آف ایئر ہو گئے۔ جنرل منیجر ریڈیو سٹیشن نے اپنے بیان میں کہا ٹاور اور ٹرانسمیٹر چوری ہونے کی وجہ سے جسپر کمیونٹی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ دراصل ان کی آواز چھین لی گئی۔