سعودی عرب کے نیوم نے نیویارک میں پہلا امریکی دفتر کھول دیا
ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے نیوم نے مین ہٹن کے 50 ہڈسن یارڈز پر نیویارک شہر میں اپنا پہلا امریکی دفتر کھول لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور نیوم کے سی ای او نظمی النصر نے سرکاری افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔شہزادی ریما نے کہاکہ نیوم کے ممکنہ اثرات سعودی سرحدوں سے کہیں زیادہ پھیلے ہوئے ہیں اور یہ کہ نیوم کل کے شہروں کے لیے خاکے کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیوم کے سی ای او النصر نے بھی عالمی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، کاروبار اور مالیات کے لیے عالمی دارالحکومت کے طور پر نیویارک کی جو پوزیشن ہے، اس کی بنا پر ہم نے اسے اپنے دوسرے بین الاقوامی دفتر کے طور پر منتخب کیا ہے۔