• news

لاہوررائے ونڈروڈپرڈمپر کی رکشے کو ٹکر ،2 افراد جاںبحق ،ایک زخمی 

رائے ونڈ ( این این آئی)لاہور روڈ پر ڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے2 افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔بتایا گیاہے کہ لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکرمار دی جس سے 2افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی اور نعشوںکو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میںجاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن