• news

میئراستنبول کی انتخابی مہم کے دوران حملہ، خاتون زخمی:اردگان کی مذمت  

انقرہ (این این آئی )ترکیہ کے بڑے شہرے استنبول کے میئر کے انتخاب کے لیے جاری مہم کے دوران ہونے والے ایک حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ ہوا ، میئر استنبول کا انتخاب 31 مارچ کو متوقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ ترکیہ علی پرلیکایا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے یہ ناخوشگوار واقعہ کوکو کسیمے کے ضلع میں پیش آیا ۔بتایا گیا کہ حملہ کرنے والوں نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے لیے بندوق اور پستول دونوں کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔ اس سلسلے میں طیب ایردوان نے ایکس پر ایک پوسٹ بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ' ہماری جمہوریت، اتحاد پر کوئی حملہ کامیاب نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن