عوامی اعتماد نے نواز شریف کو وزیراعظم بننے کا مینڈیٹ دے دیا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے انہیں وزیر اعظم بننے کا مینڈیٹ دے دیا ہے جو وزیر اعظم کا منصب سنبھال کر ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے عوام کو مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے کے بعد ریلیف دے گی۔ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اور دوسرے معاشی اعشاریے تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہوں گے، ملک سے دہشت گردی ختم اور جرائم کے واقعات میں کمی ہو گی۔ سی پیک اور گوادر کے رُکے ہوئے منصوبوں پر تیزی سے کام ہوگا۔ ملک میں جلد عوامی خوشحالی اور عوامی ترقی کا دور شروع ہو گا۔