کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی پروفیسر احمد کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس پروفیسر احمد کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود کو چیئرمین ای اوبی آئی لگانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کی رائے لینے کے بعد ڈاکٹر ارشد محمود کو چارج دینے کی سفارش ہو گی۔ پروفیسر احمد نے ذاتی وجوہات کی بناء پر چارج سنبھالنے سے معذرت کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے پرویز احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔