• news

ڈی آئی خان: نو منتخب امیدوار کو مبارک دینے کیلئے جانے والوں پر فائرنگ، 5جاں بحق

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارک باد دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن