جنگ بندی پر آمادہ نہ ہونے پر امریکی صدر نے نجی گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دی: سکائی نیوز
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔ سکائی نیوز کے مطابق دو طرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئے کہ انہیں گالی دے ڈالی۔ صدر جوبائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے تھے۔ تاہم نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے خبر کی تردید کر دی۔