• news

نو منتخب آزاد ارکان 22 سے 25 فروری تک کسی جماعت میں شامل ہو سکیں گے

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن کے بعد نو منتخب آزاد ارکان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے22  سے 25  فروری تک کی مہلت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے بعد نو منتخب آزاد ارکان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے22  سے 25  فروری تک کی مہلت ہو گی۔ الیکشن ایکٹ 2017 ء کے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کمشن فارم49  پر حتمی نتیجہ جاری ہونے کے بعد پولنگ کی تاریخ کے 14 دن کے اندر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔ الیکشن کمشن کو عام انتخابات کے حتمی نتائج 22 فروری تک جاری کرنا ہیں، نوٹیفکیشن کے بعد نو منتخب آزاد ارکان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے22  سے25  فروری تک کی مہلت ہوگی۔ یعنی انہیں تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہو گا۔ صدر مملکت حلف برداری کے لیے انتخابات کی تاریخ یعنی8 فروری کے21 ویں دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔ صدر چاہیں تو الیکشن کمشن کا تمام پراسیس مکمل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور کی سفارش پر اس سے پہلے بھی اجلاس بلا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن