وزارت خزانہ کی تمام فالتو اسامیاں ختم،نئی پر پابندی کی تجاویز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنیکی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں وزارت نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تجویز کے مطابق کسی بھی وزارت، ڈویڑن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن سے آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے منظور شدہ، پْر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔