مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں ، گھر میں آتشزدگی، 3کمسن بہنیں زندہ جل گئیں
سری نگر(کے پی آئی) جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف کریک ڈاون کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے بڑے پیمانے پر کارروائیاںکر رہے ہیں۔ دوسری جانب ضلع رامبن میں آ تشزدگی سے ایک گھر خاکستر، تین کمسن بہنیں جل کرجاں بحق ہوگئیں۔ضلع کے علاقے رامسو میں رات گئے ان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس میںتینوں بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔آگ کے نتیجے میں گھر کی دوسری اور تیسری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت9سالہ ثانیہ لطیف،15سالہ صائقہ بانو اور 18سالہ بسمہ بانو کے طورپر ہوئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے پچاس فیصد سے زائد سکول ان ضروری سہولیات سے محروم ہیں جو سیکھنے کے سازگار ماحول کیلئے ضروری ہیں۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے خلاف ایک مضبوط سیاسی جدوجہد ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں نسل کشی، ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور دیگر مظالم کو رکوانے کیلئے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔