پنجاب بھر میںچھٹیاں ختم سرکاری و نجی سکول کھل گئے
لاہور ( این این آئی) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔کشمیر ڈے اور الیکشن کے لیے ایک ہفتہ اسکول بند رہے لیکن پیر کے روز پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ۔لاہور میں والدین کے ساتھ سکول آتے کچھ بچوں کا تو ابھی پڑھائی کا موڈ نہیں تھا۔گھر میں بچوں کی موج مستی اور شرارتوں سے تنگ والدین اسکول کھلنے پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اسکولوں کی بندش نے بچوں کی پڑھائی کافی متاثر کی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 4سے 10فروری تک بچوں کوچھٹیاں دی گئی تھیں۔