• news

انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک آئینی درخواست میں عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست علی خان نامی شہری نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے اور عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ انتخابات کے دوران دھاندلی ،الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے جائیں ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن