• news

الیکشن کمشن نے ریٹرننگ افسر این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا

  اسلام آ باد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے آزاد امیدوار ایاز امیر کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 58 چکوال سے آزاد امیدوار ایاز امیر کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل ایاز امیر نے کمیشن کو بتایا کہ ہمارے پاس جو فارم 45 ہیں ان کے مطابق ہم جیت چکے ہیں۔ فارم 45 کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ جمع کروا دیا گیا ہے۔ ممبرکمیشن نے  کہا کہ آپ کا مطالبہ ہے آراو نے فارم 47 فارم 45 کے مطابق تیار نہیں کیا، جب  فارم 47 تیار ہو رہا تھا تب بھی آراو نے آپ کو آگاہ نہیں کیا؟ وکیل ایاز امیر نے کہا کہ جی ابلکل ایسا ہی ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آر او این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا، ممبر کمیشن نے کہا کہ آر او کا جواب آجائے پھر اس کو دیکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن