• news

قطر میں جاسوسی پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کردیا گیا۔ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔ بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔ بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو دسمبر 2023 میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کے مائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست، کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن